: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،17نومبر(ایجنسی) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ
وہ ہیلتھ سسٹم میں بہتری لا سکتے ہیں اور وہ اس کام میں ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔ یہ بات رخصت ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن ٹی وی چینل اے آر ڈی سے ایک انٹرویو میں کہی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر اوباما کا بطور صدر برلن کا یہ آخری دورہ ہے، جو کل جمعے کے دن تک جاری رہے گا۔ اوباما یونان سے جرمنی پہنچے تھے۔